ٹک ٹاک بنانے کیلئے خواتین کو ہراساں کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار 

Apr 10, 2023 | 21:28:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حافظ آباد میں ٹک ٹاک بنانے کیلئے خواتین کو ہراساں کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیاگیا، ملزم گرفتاری کے بعد معافیاں مانگتا رہا ،ملزم کا سوفٹ ویئر اپڈیٹ ہو گیا۔
پولیس کاکہناہے کہ ملزم ٹک ٹاک بنانے کیلئے راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرتا تھا ،ٹک ٹاکر نے خاتون کوہراساں کرنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: حیدر آباد؛لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کی تاریخ بڑھا دی گئی
وائرل ویڈیو پر ڈی پی اوڈاکٹر فہد نے نوٹس لے لیا،پولیس کاکہناتھا کہ ملزم اسامہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد روپوش ہو گیا تھا ،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ،ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی