حیدر آباد؛لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کی تاریخ بڑھا دی گئی

Apr 10, 2023 | 19:43:PM
حیدر آباد؛لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کی تاریخ بڑھا دی گئی
کیپشن: الیکشن کمیشن اور ووٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حیدر آباد میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کی تاریخ بڑھا دی گئی،لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کی پولنگ اب 7 مئی کو ہو گی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پہلے پولنگ کی تاریخ 18 اپریل مقرر تھی،نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن سے تاریخ بڑھانے کی درخواست کی گئی، سیاسی جماعتوں کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو ماہ رمضان کا آخری عشرہ ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق اب لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کی پولنگ 18 اپریل کے بجائے 7 مئی کو ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا عدالتی اصلاحات بل کیخلاف احتجاج کا حصہ بننے سے انکار