چیئرمین نادرا کیلئے5 نام شارٹ لسٹ

Apr 11, 2021 | 12:55:PM
چیئرمین نادرا کیلئے 5 نام شارٹ لسٹ کرلئے گئے
کیپشن: چیئرمین نادرا کیلئے 5 نام شارٹ لسٹ کرلئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزارت داخلہ نے چیئرمین نادرا کیلئے 5 نام شارٹ لسٹ کرلئے ہیں ۔ تعیناتی کیلئے  سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نےطارق ملک، عثمان مبین، سہیل منیر کا نام وفاقی کابینہ کوارسال کیا ہے ۔سرفراز خورشید اور مسعود رضا کے نام بھی سمری میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین نادرا کی تقرری تین سال کیلئے ہو گی۔

سہیل منیر امریکی شہریت یافتہ،آئی ٹی کمپنی سے وابسطہ ہیں جبکہ عثمان مبین اور طارق ملک نادرا کے سابق چیرمین رہ چکے ہیں۔چیرمین نادرا کے حتمی نام کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔