دنیائے موسیقی کے نامور فنکار استاد دلشاد حسین  انتقال کر گئے

Apr 11, 2021 | 10:01:AM
 اُستاد دلشاد حسین خان(فائل فوٹو)
کیپشن:  اُستاد دلشاد حسین خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)دنیائے موسیقی کے نامور فنکار  اُستاد دلشاد حسین خان  دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق استاد دلشاد حسین خان  کو پاکستان سے امریکا جاتے ہوئے ترکی کے استنبول ائیر پورٹ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ دلشاد حسین خان کی میت امریکا   لائی جائے گی جہاں ان کی فیملی 1996 سے رہائش پذیر ہے، ان کی تدفین بھی امریکا میں ہی ہو گی۔دلشاد حسین خان کا تعلق بھارت کے دہلی گھرانے سے تھا اور  وہ وائلن بجانے میں غیرمعمولی مہارت رکھتے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں: کورونا سےسال 2021 میں سب سے زیادہ اموات،تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے