کورونا سےسال 2021 میں سب سے زیادہ اموات،تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

Apr 11, 2021 | 09:42:AM
پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات
کیپشن: پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی۔ پاکستان میں سال 2021 کا سب سے بھاری دن۔۔ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس نے 114 زندگیاں نگل لیں۔ 5ہزار سے زائد مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، ملک میں مسلسل چھٹے روز 100 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46066 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5050 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 114 ہلاکتیں ہوئیں جو رواں برس ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15443 ہو گئی اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 21 ہزار 18 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 73875 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.96 فیصد رہی۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4139 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 631700 ہو گئی ہے۔