ملتان:آن لائن فراڈ اسکیم میں ملوث 6 ملزمان  گرفتار 

Sep 10, 2025 | 22:46:PM
ملتان:آن لائن فراڈ اسکیم میں ملوث 6 ملزمان  گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمر خان بابر)ملتان میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئےآن لائن فراڈ اسکیم میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے  20 پی سی مشینیں، موبائل فون اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

  نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ترجمان  کے مطابق آن لائن فراڈ اسکیم میں ملوث 6 ملزمان نے ٹیلیگرام اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے شہریوں کو ٹاسک دے کر لوٹا ۔سادہ لوح شہریوں کو ابتدائی سرمایہ کاری پر زیادہ منافع دینے کا جھانسہ دیا گیا،ملزمان نے سڈاپے، ایم سی بی، بینک الفلاح اور دیگر بینک اکاؤنٹس استعمال کیے،تحقیقات میں 20 پی سی مشینیں، موبائل فون اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا،گرفتار ملزمان میں عبدل منان، احسان شبیر، محمد خالد، ساجد اور بلال شامل ہیں،دیگر نامزد افراد میں غیرملکی شہری اور مقامی سہولت کار شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ نیب کیس، سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر