190 ملین پاؤنڈ نیب کیس، سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس سزا پانے والے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بی کی سزا معطلی کا کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کل بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بی کی سزا معطلی کا کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر سماعت کرینگے ۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے جلد سماعت کی درخواست دائر کی تھی ۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں آخری سماعت 26 جون کو ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ:سندھ ہائیکورٹ کےجج کے بیٹے کو قتل کرنیوالے ملزم کو رہا کرنے کا حکم