سپریم کورٹ:سندھ ہائیکورٹ کےجج کے بیٹے کو قتل کرنیوالے ملزم کو رہا کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) سپریم کورٹ نےسندھ ہائیکورٹ کےجج کے بیٹے کو قتل کرنیوالے ملزم سکندر لاشاری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔سپریم کورٹ کا شریک ملزم عرفان کو بھی رہا کرنے کا حکم ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ملزمان سکندر لاشاری اور شریک ملزم عرفان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
مقتول حنین طارق کا غیرت کے نام پر 2014 میں قتل ہوا تھا ، جس کے کیس میں ملزم سکندر لاشاری کو قتل میں اعانت پر سزائے موت سنائی گئی،شریک ملزم عرفان کو مقتول کو قتل کرنےکی سازش میں ملوث ہونے پر 25 سال کی سزا ہوئی تھی۔مقتول حنین طارق کے والد خالد شاہانی سندھ ہائیکورٹ کے جج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کو گرفتار کریں،قتل کیس میں پیش نہ ہونے پر سیشن جج محمد افضل مجوکہ برہم