اسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کو گرفتار کریں،قتل کیس میں پیش نہ ہونے پر سیشن جج محمد افضل مجوکہ برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی جانب سے اسٹنٹ کمشنر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا گیا ہے،عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی مراسلہ بھیج کراسٹنٹ کمشنر ماہین حسن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں قتل کے مقدمے میں شہادت ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت نہ آنے پر اے سی سٹی ماہین حسن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیئے کہ اے سی نے بہت ذلیل کیا ہوا ہے، اس کی خبر چلاؤ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس 2 ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے ۔اسٹنٹ کمشنر ماہین کا نام گواہان کی فہرست میں شامل ہے ۔اسٹنٹ کمشنر کو اس سے قبل بھی متعدد بار طلبی کے نوٹسز جاری کئے گئے مگر وہ پیش نہیں ہوئیں ۔عدالت نے کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی ۔عدالت میں تھانہ سنبل کا قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمہ زیر سماعت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ جس نے کئی لڑکیوں کو جسم فروشی کی دلدل میں دھکیلا، آخر پکڑی گئی