بالی ووڈ اداکارہ جس نے کئی لڑکیوں کو جسم فروشی کی دلدل میں دھکیلا، آخر پکڑی گئی
بنگالی فلموں سے آغاز کرنیوالی اداکارہ نے متعدد لڑکیوں کی زندگیاں تباہ کیں،اسکی اپنی ماں کو اسکے عاشق ہی نے مار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی ایک مشہور اداکارہ نے کئی لڑکیوں کو جسم فروشی کے دلدل دھکیل دیا اور حال ہی میں وہ جسم فروشی کے دھندے میں پکڑی گئی ہے۔اس اداکارہ نے جسم فروشی کے دلدل میں کئی لڑکیوں کی زندگیاں تباہ کیں، لیکن اسکی اپنی ماں کو اسکے عاشق ہی نے مار دیا۔
بھارت کی ایک بڑی اردو ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ایک مشہور فلمی اداکارہ کا نام سرخیوں میں آیا۔ وہ اداکارہ جس نے اپنے کیریئر کا آغاز بنگالی فلموں سے کیا اور پھر ممبئی میں اپنے پاؤں جمائے ۔ وہ ہنی سنگھ سے لے کر ادت نارائن تک سبھی کے ساتھ کام کرچکی ہے۔ لیکن 41 سال کی عمر میں وہ کچھ غلط کاموں کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں میں آگئی ہے۔یہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ بنگالی فلم ’’لوفر‘‘ سے شائقین کا دھیان کھینچے کرنے والی انوشکا مونی موہن داس ہیں۔ وہ ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ فلموں میں اداکاری کے علاوہ وہ ہنی سنگھ، میکا سنگھ اور ادت نارائن جیسے گلوکاروں کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں۔
انوشکا مونی موہن داس چار روز قبل غیر قانونی کام کی وجہ سے خبروں میں آئی تھیں۔ اداکارہ پر سنگین الزامات لگائے گئے کہ انہوں نے کچھ ہندی اور بنگالی اداکاراؤں کو جسم فروشی پر مجبور کیا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ امیر لوگوں، تاجروں اور فلم انڈسٹری کے بڑے لوگوں کو کلائنٹ فراہم کرتی تھیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ ایک بچولیا کے طور پر کام کر رہی تھیں۔انوشکا مونی موہن داس چار روز قبل غیر قانونی کام کی وجہ سے خبروں میں آئی تھیں۔ اداکارہ پر سنگین الزامات لگائے گئے کہ انہوں نے کچھ ہندی اور بنگالی اداکاراؤں کو جسم فروشی پر مجبور کیا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ امیر لوگوں، تاجروں اور فلم انڈسٹری کے بڑے لوگوں کو کلائنٹ فراہم کرتی تھیں۔ وہ ایک ’’وچولن‘‘ طور پر کام کر رہی تھی۔
انوشکا مونی موہن داس پر معصوم لڑکیوں کو جسم فروشی کے ریکیٹ میں پھنسانے کا بھی الزام لگا۔ جب پولیس کو یہ اطلاع ملی تو اس نے جال بچھا کر اداکارہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پولیس نے دو لوگوں کو فرضی گاہک بنا کر بھیجا اور انوشکا مونی موہن داس سے رابطہ کیا۔ انہوں نے انہیں کشمیر ہائی وے پر واقع ٹھاکر مال میں ملاقات کے لیے بلایا اور ان سے رقم بٹورنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد پولیس نے اداکارہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس ریکٹ کا پردہ فاش کیا۔انوشکا مونی موہن داس پر معصوم لڑکیوں کو جسم فروشی کے ریکیٹ میں پھنسانے کا بھی الزام لگا۔ جب پولیس کو یہ اطلاع ملی تو اس نے بنگالی فلموں اور ٹیلی ویژن شوز میں کام کرنے والی دو اداکاراؤں کو بھی اس سے بچایا۔ انہیں شیلٹر ہوم بھیج دیا گیا۔ بعد ازاں انوشکا مونی موہن داس کو گرفتار کر لیا گیا اور پولیس نے ان سے تفتیش جاری رکھی۔ انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ اس سے قبل بھی کئی خواتین کو جسم فروشی کے دلدل میں دھکیل چکی ہیںخواتین اور ہیروئنوں کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کے الزام میں انوشکا سمیت 20 افراد کی گرفتاری نے ممبئی میں افراتفری مچا دی ہے۔ کیا اس معاملے میں مون داس کے پیچھے کوئی اور ماسٹر مائنڈ تھا؟ یا کوئی گینگ تھا جو یہ کام کر رہا تھا؟ پولیس نے اپنی تفتیش تیز کر دی ہے۔
بھارت کے 'نیوز 18 تمل' کے مطابق اس دوران انوشکا مونی موہن داس کے بارے میں بھی کئی باتیں سامنے آئیں۔ یہ دعوی کیا گیا کہ 23 سال کی عمر میں، وہ اپنے کالج کے دنوں میں، اپنے سے ایک سال جونیئر ایک طالب علم اویناش پٹنائک سے محبت کرتی تھی۔ دونوں کی ملاقات 2007 میں نئے سال کے موقع پر ہوئی تھی۔دونوں میں محبت ہو گئی لیکن انوشکا مونی موہن داس نے صرف تین ماہ بعد ہی بریک اپ کرلیا ۔اس سے ناراض ہوکر اویناش بدلہ لینے کے لیے بندوق لے کر سیدھا اداکارہ کے گھر پہنچ گیا تھا۔ حالانکہ انوشکا اس وقت گھر پر نہیں تھیں۔ لیکن اویناش بدلہ لینے پر بضد تھا ۔ اس نے وہاں موجود مون داس کی ماں اور چچا کو گولی مار دی اور پھر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اس واقعے میں انوشکا مونی موہن داس پر کئی الزامات لگائے گئے تھے۔اب برسوں بعد انوشکا مونی موہن داس ایک بار پھر تنازعات میں ہیں اور اس بار ان پر جسم فروشی کا الزام لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی داؤد جتوئی گرفتار