پرائیویٹ سکولز اور کالجز کل کُھلے رکھنے سے متعلق اہم اعلان

Sep 10, 2025 | 20:39:PM
پرائیویٹ سکولز اور کالجز کل کُھلے رکھنے سے متعلق اہم اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں کل نجی  سکولز وکالجز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ایسوسی ایشن کے صدر حیدر علی کا کہنا ہے کہ 11 ستمبر بروز جمعرات کراچی کے پرائیویٹ اسکولز اور کالجز میں تدریسی عمل معمول کے مطابق ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگست اور ستمبر کے شروع میں پہلے ہی زیادہ چھٹیاں ہو چکی ہیں اور محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے کسی طاقتور اسپیل کا امکان نہیں ہے۔