انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے، اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا

Sep 10, 2025 | 20:32:PM
انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے، اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے معمولی کمی ریکارڈ کی گئی،انٹربینک میں ڈالر 281.61 روپے سے کم ہوکر 281.60 روپے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے کمی سے 282.80  روپے پر آگیا ، اوپن مارکیٹ میں یورو 707 پیسے کمی سے 334.89 روپے کا ہوگیا    ۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 34 پیسے اضافے سے 387.59 روپے پر آگیا  ، یو اے ای درہم 18 پیسے مہنگا ہوکر 78.03 روپے جبکہ سعودی ریال 3 پیسے اضافے سے 76.01 روپےتک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی سالانہ لانچنگ تقریب