فلم 'مارگن' کی او ٹی ٹی پر دھوم،پہلے سین سے آخر تک آپ ہل نہ سکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) او ٹی ٹی (Over The Top) پلیٹ فارمز پر ہر ہفتے کئی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں، لیکن ان دنوں ایک بھارتی زبان تامل میں بنائی گئی فلم 'مارگن' اپنی جاندار کہانی کی وجہ سے کافی دیکھی جارہی ہے اور اس فلم نے OTT پلیٹ فارم پر آتے ہی ٹرینڈنگ لسٹ پر قبضہ کر لیا ۔ فلم 'مارگن' کو لیو جان پال نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 'مارگن' ایک مافوق الفطرت کرائم تھرلر فلم ہے جو تامل زبان میں بنائی گئی ہے۔فلم کی کاسٹ میں وجے انٹونی، اجے دیشن، دیپ شیکھا، ارچنا اور کئی دوسرے ستارے شامل ہیں۔ اس کی کہانی ایک لڑکی کے قتل سے شروع ہوتی ہے۔ پہلا سین آپ کے دماغ کو ہلا کر رکھ دے گا اور پھر آپ کلائمکس تک پوری فلم دیکھنے سے خود کو نہیں روک پائیں گے۔ فلم 'مارگن' کے آغاز میں ایک لڑکی کو عجیب طریقے سے قتل کیا جاتا ہے۔ لڑکی کی لاش کالی ہوجاتی ہے۔اس کے بعد پولیس اس قتل کیس کی تفتیش شروع کر دیتی ہے۔ لیکن قاتل کوئی سراغ نہیں چھوڑتا، جس کی وجہ سے پولیس کو اس کی تلاش میں پسینہ بہانا پڑتا ہے۔ جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی ہے، اسرار اور بھی گہرا ہوتا جاتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ فلم میں سسپنس اتنا مضبوط ہے کہ آپ آخر تک قاتل کا پتہ نہیں لگا پائیں گے۔ آخر میں ایسا انکشاف ہوتا ہے کہ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔ یہ فلم آپ کو شروع سے آخر تک باندھے رکھتی ہے۔

فلم 'مارگن'میں وجے انٹونی نے مرکزی کردار ادا کیا اور باقی ستاروں نے بھی اچھا کام کیا ہے۔ ان دنوں یہ فلم OTT پر دھوم مچا رہی ہے۔ آپ اس فلم کو OTT پلیٹ فارم Jio Hotstar پر دیکھ سکتے ہیں ۔ وجے انٹونی کی 'مارگن' فلم نے بھارت کی ٹاپ 10 ٹرینڈنگ کی فہرست پر قبضہ کر لیا ہے۔ ان دنوں یہ فلم تیسرے نمبر پر چل رہی ہے۔ اس فلم کو IMDb پر 10 میں سے 6.8 ریٹنگ ملی ہے۔ فلم 'مارگن' کو لیو جان پال نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ جس نے کئی لڑکیوں کو جسم فروشی کی دلدل میں دھکیلا، آخر پکڑی گئی