لاہورجنرل ہسپتال میں میڈیکل یونٹ تھری کے زیر اہتمام کلینیکل آڈٹ ورکشاپ کاانعقاد
میڈیکل ایجوکیشن میں ریسرچ اور آڈٹ کلچر کافروغ وقت کی اہم ضرورت ہے: پرنسپل پروفیسر فاروق افضل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہورجنرل ہسپتال میں میڈیکل یونٹ تھری کے زیر اہتمام کلینیکل آڈٹ ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔
پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے اس موقع پرکہا کہ کلینیکل آڈٹ ورکشاپس نہ صرف ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ علاج کے معیار کو بہتر بنانے اور مریضوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں,میڈیکل ایجوکیشن میں ریسرچ اور آڈٹ کے کلچر کافروغ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوان ڈاکٹر عملی زندگی میں زیادہ اعتماد اور مہارت کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔
کلینیکل آڈٹ ورکشاپ میں فیکلٹی ممبران پروفیسر خرم سلیم،ڈاکٹر محمدمقصود،ڈاکٹر عزیز فاطمہ،ڈاکٹر عبدالعزیز،ڈاکٹر عمر اعجاز، ینگ ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر خرم سلیم نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز نوجوان ڈاکٹرز اور طلبہ کو جدید طبی رجحانات اور تحقیق کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہیں،پروفیسر خواجہ عرفان وحید اور پروفیسر نورین اختر نے مریضوں کے بہتر علاج کے متعلق طب کے رہنما اصولوں کے متعلق ینگ ڈاکٹرز کو اگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا: کم سے کم اجرت میں 4 ہزار کا اضافہ، 40 ہزار روپے مقرر
ورکشاپ کے دوران سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی ہوا جس میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے علمی و پیشہ ورانہ سوالات کے جوابات حاصل کیے، پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے ورکشاپ کے اختتام پرمنتظمین کی تعریف کی اور طبی ماہرین اور شر کا میں شیلڈز اور سر ٹیفیکس تقیسم کیے۔