عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل، 1980 کے قواعد بحال

Sep 10, 2025 | 14:43:PM
عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل، 1980 کے قواعد بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے فل کورٹ اجلاس میں عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل کر دیے گئے۔

عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 1980 کے رولز کے تحت ہی عدالتی فیسیں اور سکورٹیز کے نرخ بحال کر دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے عدالتی فیس میں اضافہ واپس لینے کی تجاویز تحریری طور پر پیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:منڈی بہاؤالدین:گوداموں پر چھاپے، 400 ٹن گندم برآمد

میاں رؤف عطا نے اپنی تجویز میں کہا تھا کہ عدالتی فیس میں اضافہ سستے اور فوری انصاف کی آئینی شق 37ڈی کے منافی ہے، انصاف کی رسائی تمام شہریوں تک ہونی چاہیے۔