منڈی بہاؤالدین:گوداموں پر چھاپے، 400 ٹن گندم برآمد

Sep 10, 2025 | 14:21:PM
منڈی بہاؤالدین:گوداموں پر چھاپے، 400 ٹن گندم برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)منڈی بہاؤالدین میں ذخیرہ کی گئی گندم کے گوداموں پر چھاپے کے دوران 400 ٹن گندم برآمد کرلی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ نے بتایا کہ چھاپہ بکن اور چوٹ دھیراں میں ذخیرہ کی گئی گندم کے گوداموں پر مارا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ چھاپے کے دوران گوداموں سے 3 کروڑ روپے مالیت کے 400 ٹن گندم کے 10 ہزار تھیلے برآمد کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق برآمد کی گئی  گندم کو فلور ملزبھیج دیا گیا ہے، جس کے بعد آٹے کو سرکاری ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 6 افغان تارکین وطن ہلاک ،40گرفتار