ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 6 افغان تارکین وطن ہلاک ،40گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)غیرقانونی بارڈرکراسنگ کے دوران ایرانی سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے 6افغان تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔
ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز نے تقریباً120افغان تارکین پرگولیاں چلائیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، ایرانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ سیستان میں40 افغان تارکین وطن کوحراست میں بھی لیا۔
رپورٹ کے مطابق ہسپتال منتقل کیے گئے کئی افغان تارکین وطن کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ کے حوالے سے نہ توایرانی حکام، نہ ہی افغانستان نےکوئی بیان جاری ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ایرانی سرحدی علاقے میں300 سے زائدافغان تارکین وطن پرفائرنگ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ایپل نے آئی فون 17 لانچ کردیا، 9 سال میں سب سے بڑی تبدیلیاں، قیمتیں بھی آگئیں