اداکارہ ایمن زمان نے شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی اختیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکارہ اور سوشل میڈیا سٹار ایمن زمان نے شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی اختیار کرلی۔
ایمن زمان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت ماڈل اور اداکارہ ہیں جو کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ٹک ٹاک پران کے 7.6 ملین اور انسٹاگرام پر 1.5 ملین فالوورز ہیں۔
ایمن زمان نے فروری 2024 میں دیرینہ دوست مجتبیٰ لاکھانی کے ساتھ شادی کی تھی اوراب انہوں نے علیحدگی اختیارکرلی ہے۔
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی اس وقت سرخیوں میں آئے جب جب ایمن زمان نے اپنے شوہر کے ساتھ شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کر دیں۔
مداحوں کے ساتھ ایک حالیہ سوال و جواب کے سیشن میںایمن زمان نے یہ اعلان کر کے افواہوں کو ختم کردیا کہ ان کے اور مجتبیٰ لاکھانی کے درمیان سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔
دوسری جانب مجتبیٰ لاکھانی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے رشتہ ختم نہیں کیا، یہ کہتے ہوئے کہ مردوں سے کبھی کوئی رشتہ ختم نہیں ہوتا انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ دستاویزات کے مطابق سرکاری طور پر کچھ بھی ختم نہیں ہوا کیونکہ انہیں ایمن زمان کی طرف سے خلع کا کوئی نوٹس نہیں ملا ۔
یہ بھی پڑھیں:نیپال میں پرتشدد کریک ڈاؤن،منیشا کوئرالہ نے آواز بلند کردی
سوشل میڈیا صارفین ان کی علیحدگی پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں، بہت سے لوگوں کاکہناہے کہ یہ بہت خوفناک دنیا ہے لوگ نکاح کے لیے جاتے ہیں اور اچانک علیحدگی کا اعلان کر دیتے ہیں،کچھ لوگوں نے تبصرہ کیا کہ ایمن زمان کو مجتبیٰ لاکھانی جیسا شخص پھر کبھی نہیں ملے گا۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ خطرناک لوگ ہیں جو اپنی شادیوں کو عام کرتے ہیں اور خود ہی طلاق لیتے ہیں اور پھر پرائیویسی مانگتے ہیں۔