نیپال میں پرتشدد کریک ڈاؤن،منیشا کوئرالہ نے آواز بلند کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نیپالی نژاد بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے نیپال میں مظاہرین کیخلاف جاری پرتشدد کریک ڈاؤن پرآوازبلندکردی۔
منیشا کوئرالہ نے سوشل میڈیا پر نیپالی زبان میںایک پیغام جاری کیا ہے جس کیساتھ خون سے بھرے ایک جوتے کی تصویر شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے نیپالی زبان میں لکھا کہ آج نیپال کیلئے ایک سیاہ دن ہے جب گولیوں کے ذریعے عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی اور بدعنوانی کیخلاف عوام کے غصے اور انصاف کے مطالبے کا جواب گولیوں سے دیا گیا۔
معروف اداکارہ کی جانب سے یہ پیغام جنریشن زی کے مظاہرین پر ہونے والے پرتشدد کریک ڈاؤن کے بعد سامنے آیا ہے جنہوں نے بدعنوانی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حکومت کی متنازع پابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کرشمہ کپور کے بچے والد کی ملکیت سے حصے کے لیے عدالت پہنچ گئے
واضح رہے کہ نیپال میں جنریشن زی کی جانب سے وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی کی سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف مظاہرے ہوئے جن کے نتیجے میں 21 اموات ہوچکی ہیں اور 250 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔