فرانسیسی صدر نے وزیردفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں نے قریبی ساتھی اور وزیردفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔
39 سالہ لاکورنو کے آج عہدہ سنبھالنے کا امکان ہے، انہیں مستعفی وزیراعظم بائرو کی طرح بجٹ منظوری کا سب سے بڑا چیلنج درپیش ہوگا۔
فرانسیسی پارلیمنٹ نے فرانسوآ بائرو کی حکومت پر عدم اعتماد ظاہر کیا تھا، ووٹنگ سےپہلے تقریر میں بائرو نے کہا تھا کہ ملک کا بڑھتا ہواقومی قرضہ کفایت شعاری ہی سے کم کیا جاسکتا ہے اورانکا استعفیٰ اس مسئلے کاحل نہیں۔
بائرو نے اگست میں واضح کیا تھا کہ ملک کا قرض ہر سیکنڈ میں 5 ہزار یورو کی شرح سے بڑھ رہا ہے اور 50 برسوں میں ایک بھی متوازن بجٹ پیش نہیں کیاجاسکا جس پر وزیر داخلہ برونو ریٹیلیو نےکہا تھا کہ فرانس تاریخ میں کبھی بھی اس قدر اقتصادی پستی کا شکار نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:عمرہ زائرین کی پرواز کی 24 گھنٹے کے دوران دوسری ہنگامی لینڈنگ
بائرو کی حکومت 9 ماہ سے بھی کم عرصے تک قائم رہی اور وہ بجٹ میں 44 ارب یورو کٹوتی اور ملکی دفاع پر مزید ساڑھے 3 ارب ڈالر یورو خرچ کرنا چاہتے تھے اور بجٹ خسارہ کم کرنےکےلیے ویلفیئر اخراجات منجمد اور دو سرکاری چھٹیوں پر لوگوں کو کام پر بلانا چاہتے تھے اور استحکام کے نام پر امیروں سے حکومت کی مدد چاہتے تھے۔
میکرون اقلیتی حکومت بنانےکےلیے کوشاں ہیں، 577 رکنی قومی اسمبلی میں بائیں بازو کے بلاک کو اکثریت حاصل ہے مگر وہ حکومت بنانےکی پوزیشن میں نہیں۔
فرانس میں بجٹ کے معاملے پر ملک کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا بھی امکان ہے جس میں جلاؤ گھیراؤ کا خدشہ بھی ظاہرکیاجارہاہے۔