عمرہ زائرین کی پرواز کی 24 گھنٹے کے دوران دوسری ہنگامی لینڈنگ

Sep 10, 2025 | 08:14:AM
عمرہ زائرین کی پرواز کی 24 گھنٹے کے دوران دوسری ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کے عمرہ زائرین کی پرواز کو 24 گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے بعد دونوں طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔
ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی اے 470 گزشتہ رات ائیر بس اے 320 طیارے کے موسمی ریڈار میں فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر اتاری گئی جس کے بعد  مسافروں کو ہوٹل منتقل کرکے طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں آج تمام سکول بندرہیں گے،نوٹیفیکیشن جاری
ترجمان کے مطابق منگل کی رات سوا 9 بجے زائرین کو دوسرے متبادل طیارے سے جدہ روانہ کیا گیا، تاہم ٹیک آف کے فوراً بعد جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا،پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد طیارے کو واپس کراچی ائیرپورٹ اتار لیا گیا جس کے بعد دوسرے طیارے کو بھی گراؤنڈ کر دیا گیا جبکہ عمرہ زائرین کو دوبارہ لاؤنج منتقل کیا گیا۔