بجلی چوروں کیخلاف مہم، لیسکو افسران کا بھی احتساب شروع

Sep 10, 2023 | 15:05:PM
بجلی چوروں کیخلاف مہم، لیسکو افسران کا بھی احتساب شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی چوری کیخلاف مہم کے بعد لیسکو افسران کا بھی احتساب شروع ہو گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق بجلی چوری میں سہولت کاری پر لیسکو افسروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے ، لیسکو کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر نے 8 افسران کیخلاف کارروائی کی،5ایکسئن، 2 ایس ڈی او،ایک لائن سپرنٹنڈنٹ بجلی چوری،غلط کنکشن دینے میں ملوث پائے گئے، ایس ڈی او قلعہ ستار شاہ محمود عالم کو بجلی چوری پرنوکری سے برخاست کر دیا گیا، ایکسئن شیخوپورہ راشد سومرو کی 2سال کیلئے پروموشن روک دی گئی،ایکسئن مانانوالہ محمد رضوان کے ایک سال کیلئے سالانہ انکریمنٹ روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازم بجلی چورنکلا، چوری پکڑے جانے پر واپڈا اہلکاروں پر حملہ کر دیا

ایکسئن محسن علی کو ڈیڈ ڈیفالٹر کو نیا کنکشن دینے پر عہدے میں تنزلی کرتے ہوئے ایس ڈی او بنا دیا گیا،ایکسئن کوٹ عبدالمالک مزمل حسین کی 2سال کیلئے پروموشن روک دی گئی،ایکسئن ایم اینڈ ٹی نجم الحسن کا ایک سال کیلئے انکریمنٹ روک دی گئی،ایس ڈی او کوٹ عبدالمالک علی عباس کی 2سال کیلئے پروموشن روک دی گئی،لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ ون مرزا عقیل بیگ کے عہدے میں تنزلی کرتے ہوئے  لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ ٹو بنا دیا گیا۔