بھارتی فلم ’براہمسترا‘ باکس آفس پر راج کرنے میں ناکام

Sep 10, 2022 | 16:19:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ’براہمسترا‘ شائقین فلم پر جادو چلانے میں ناکام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ’براہمسترا‘ باکس آفس پر اپنا جادو نہ چلا سکی۔شائقین فلم کی بڑی تعداد نے گزشتہ کئی مہینوں سے شہ سرخیوں میں رہنے والی بڑے بجٹ کی فلم کی کہانی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلموں کے مشہور ناقد ترن آدرش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر فلم کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلم انتہائی مایوس کُن ہے،وی ایف ایکس زیادہ اور مواد کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’براہمسترا‘ ایک گیم چینجر فلم ثابت ہو سکتی تھی لیکن یہ ہاتھ سے نکل جانے والا موقع ثابت ہوئی، فلم میں صرف چمک ہے جبکہ روح ہے ہی نہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فلم نے ریلیز سے قبل ہی 40 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے تاہم فلم کی ریلیز سے دو روز قبل اس کے خلاف بائیکاٹ مہم کا آغاز ہوا تھا۔

دو روز قبل فلم کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع ہوئی تھی جس پر عالیہ بھٹ کو ایک تقریب کے دوران ردعمل دینا پڑا۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز کے لیے یہ ایک خوبصورت ماحول ہے، ہمیں صحت مند اور رہنے کی ضرورت ہے، ہم سب کو عام طور پر اپنی زندگی کے لیے شکر گزار ہونا چاہیے، ماحول میں منفی کچھ نہیں ہے بلکہ سب مثبت ہیں اور سب اچھا ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

فلم میں عالیہ بھٹ ، شوہر رنبیر کپور، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سمیت کئی دیگر اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔