ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس واضح پیغام ہے کہ بس اب بہت ہو گیا،دفاعی تجزیہ کار اعجاز محمود

اگر ہم بھارت جیسے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتے ہیں  تو  دہشتگردی کا مقابلہ کیوں نہیں کر سکتے،بریگیڈیئر (ر)حارث نواز

Oct 10, 2025 | 19:41:PM
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس واضح پیغام ہے کہ بس اب بہت ہو گیا،دفاعی تجزیہ کار اعجاز محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سینئر دفاعی تجزیہ کار ایئر وائس مارشل اعجاز محمود نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی آج کی پریس کانفرنس سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ بس اب بہت ہو گیا ہم جو لچک دیکھا رہے تھے اب اس کی گنجائش نہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان  کو بھی ایک قوم  بن کر جواب دیں۔

24نیوز کے پروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی  صوبائی حکومت کے پاس وسائل نہیں ہیں تو وفاق سے مدد لے سکتے ہیں ، اب وقت نہیں ہے کہ بات چیت کی جائے، جو کام فوج نے کرنا تھا وہ کر دیا  ہے لیکن جو کام وفاق  یا صوبائی حکومت کو کرنا تھا وہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونا کی قیمت میں بڑی کمی ،چاندی کی قیمت میں اضافہ

پروگرام  میں بات کرتے ہوئے سینئر دفاعی تجزیہ کار  بریگیڈیئر حارث نواز  نے کہا کہ اگر ہم بھارت جیسے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتے ہیں  تو  دہشتگردی کا مقابلہ کیوں نہیں کر سکتے، جو کہتے ہیں بات چیت سے  حل نکل سکتا ہے تو  جو پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں فوج کو نقصان پہنچا رہا ہے اُن  کیساتھ کیسے بات کر سکتے ہیں  ۔ مزید انہوں نے کہا کہ اگر سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیہ  یا پر وپیگنڈا  ہو رہا ہے تو  حکومت کو چاہیے کہ اچھے آئی ٹی ایکسپرٹ نوجوان رکھیں جو ان کے بیانیے کا مقابلہ کرے  اور  اپنا بیانیہ دے   کہ یہ حکومت کا بیانیہ ہے یہ حقیقت پر مبنی ہے

پروگرام  میں بات کرتے ہوئے سابق سفیر ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ  اسرائیل کو کب تک امریکہ کی مدد حاصل ہے  اسرائیل سمجھتا ہے جو وہ چاہتا ہے کرتا رہے گا۔مزیدا نہوں نے کہا کہ  اسرائیلی لابی    وائٹ ہاؤس میں، پینٹاگون میں  اتنے تانے بانے بن چکی ہے کہ  جب کوئی فیصلہ سازی کا وقت آتا ہے تو وہ اسرائیل کے حق میں ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے،کئی مقامات پر شاندار استقبال، پھول نچھاور کئے گئے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: