علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ساجد بلوچ) علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے ۔
استعفیٰ دینے کے بعد اور منظوری سے پہلے علی امین گنڈا پور اپنے حلقے میں پہنچ گئے۔ یارک انٹرچینج سمیت کئی مقامات پر لوگوں نے ان کا استقبال کیا اور پھول نچھاور کئے۔
یادرہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور آج صبح وزیراعلیٰ ہاؤس سے ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے روانہ ہوئے تھے،روانگی کے موقع پر وزیر اعلیٰ سے ملاقات کیلئے سٹاف اور اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود رہی۔ اہلکاروں نے نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے روانگی سے قبل سٹاف سے مصافحہ کیا اور شکریہ ادا کیا۔علی امین گنڈاپور کے قافلے کی روانگی پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ ہاؤس سے روانہ ہوتے وقت عملے سے گلے ملے اور شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کھیلوں کی دنیا سے افسوسناک خبر, اہم شخصیت کا کراچی میں انتقال