سندھ حکومت کا دیوالی پر یکم نومبر سے قبل ایڈوانس تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا حکم
حکومت کا یکم نومبر سے قبل ایڈوانس تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا حکم، سرکاری ملازمین کی دیوالی پر موجیں،مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہڑیو)سندھ حکومت نے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والےتمام سرکاری ملازمین کو یکم نومبر سے قبل ایڈوانس تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ سرکار نے ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی ایڈوانس تنخواہ پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اورمحکمہ خزانہ سندھ نے اس حوالے سے تمام محکموں و اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔

ہندو برادری کو یکم نومبر کو ملنے والی تنخواہ اب دیوالی سے پانچ روز قبل ملے گی ۔20اکتوبر کو دیوالی ہوگی اور تمام ہندو سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمیں کو تنخواہ اور پنشن15اکتوبر کو ملے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سابق صدر اصغر ولیکا کا کراچی میں انتقال