27 ویں ترمیم 2 سینیٹرز کو لے ڈوبی ۔۔ایک دے گیا دوسرے سینیٹر کو استعفیٰ دینے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جمیعت علمائے اسلام (ف) نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کر دیا۔
تفصیلات کے جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے آج سینٹ کے اجلاس کے دوران 27ویں آئینی ترمیم کے حکومتی بل کو سپورٹ کیا تھا اور اور اسکی حمایت میں ووٹ دیا تھا ، جس پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے اعلیٰ قیادت نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کر دیا۔ جے یو آئی کےجاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق سینیٹر احمد خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سینٹ کی ممبرشپ سے استعفیٰ دیدیں ورنہ جمیعت علمائے اسلام ان کی سینٹ کی رکنیت ختم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی۔
واضح رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ووٹ دینے کےبعد استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ذرائع کے مطابق 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر سیف اللہ ابڑوکو پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ سے نکال دیا،سیف اللہ ابڑو کو دیگر تمام گروپس سے بھی نکال دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ میں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر گروپس سے نکال دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ : صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور