منگل کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Nov 10, 2025 | 21:07:PM
منگل کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے ۔ مری، گلیات میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کی توقع  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر میں موسم سرد جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم سرد جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت سکردومنفی06، لہہ منفی05، بابوسرمنفی 04، زیارت منفی 03، گلگت، استوراور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

دیگر کیٹیگریز: موسم
ٹیگز: