سینیٹ :سول ملازمین ترمیمی بل ہیلتھ کمیٹی کے سپرد ، نجکاری کمیشن ترمیمی بل منظور

Nov 10, 2025 | 19:11:PM
 سینیٹ :سول ملازمین ترمیمی بل ہیلتھ کمیٹی کے سپرد ، نجکاری کمیشن ترمیمی بل منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے سینیٹ میں معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو افواہیں پھیلائی جاتی ہیں ،اس کی وجہ سے پاکستان واحد ملک ہے جس میں پولیو ختم نہیں ہوسکا۔

انھوں نے کہا کہ ویکسینوں کے حوالے سےجھوٹے منفی پراپیگنڈے میں بالکل مت آئیں، پولیو ورکرز پر حملے ہوئے ہیں، ہمیں مل کے قوم کی طرح ان بیماریوں سے لڑنا ہے،ڈپٹی سپیکر نے معاملہ ہیلتھ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

 طارق فضل چودھری نے سول ملازمین ترمیمی بل 2025  بھی ایوان میں پیش کیا، دونوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے گئے، دریں اثنا پارلیمانی سیکرٹری آسیہ اسحاق نےنجکاری کمیشن ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا جس کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

ٰیہ بھی پڑھیں :اسلام آباد میں 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ،28 مریض زیرِ علاج