اسلام آباد میں 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ،28 مریض زیرِ علاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں،تمام نئے کیسز دیہی علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں،ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے،مجموعی طور پر 20 ہزار 857 انسدادی سرگرمیاں انجام دی گئیں،36 مثبت لاروا بریڈنگ سائٹس کھلے مقامات اور گھروں میں دریافت ہوئیں،کمرشل مقامات پر کوئی مثبت لاروا نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں:فاسٹ بالر شامی سلیکٹرز سے ناراض۔۔ہم آپ سےمتفق نہیں،بھارتی بورڈ کا جواب