’اوتار 2: دی وے آف واٹر‘ سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار

Nov 10, 2022 | 12:50:PM
’اوتار 2: دی وے آف واٹر‘ سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سال 2009ء کی مشہور ہالی ووڈ فلم اوتار کے سیکوئل ’اواتار دی وے آف واٹر‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا۔

شائقینِ فلم کا انتظار ختم  ہالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار جیمز کیمرون کی بڑے بجٹ کی فلم ’اواتار: دی وے آف واٹر‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Avatar (@avatar)

   ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اس فلم کے سیکوئل کو 16 دسمبر کو دنیا بھر کے کئی ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔

   فلم کے ٹریلر کو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ جیمز کیمرون ایک مرتبہ پھر لوگوں کو دنگ کر دینے والے ہیں اس فلم کی زیادہ تر عکسبندی زیرِآب ہوئی ہے۔

فلم میں سام ورتھنگٹن، زوئی سلڈانا، گیووانی ریبیس اور سیگورنی ویور ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے جبکہ کیٹ ونسلیٹ سمیت کئی نئے اداکاروں کی آمد بھی ہوگی۔

   یاد رہے کہ 13 سال کے طویل انتظار کے بعد بننے والی اس فلم کے ہدایتکار جیمز کیمرون  نے عندیہ دیا ہے کہ اگر فلم کا سیکوئل کامیاب نہ ہوا تو وہ اس سیریز کی 3 سے زیادہ مزید فلمیں نہیں بنائیں گے۔