پاکستان میں پیٹرول پورے خطے میں سب سے زیادہ مہنگا ، ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر

May 10, 2026 | 17:56:PM
پاکستان میں پیٹرول پورے خطے میں سب سے زیادہ مہنگا ، ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران نے دنیا بھر سمیت پاکستان کو بھی متاثر کیا ہے۔

 اسی صورتحال کے پیشِ نظر حکومت اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان 15 روز کے بجائے ہر ہفتے کر رہی ہے، گزشتہ جمعہ کیے گئے حالیہ اضافے کے بعد ملک میں پٹرول کی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

خطے کے دیگر ممالک میں پٹرول کی قیمتوں پر نظر ڈالیں تو کئی ممالک میں فی لیٹر نرخ پاکستان کے مقابلے میں کم ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں پٹرول تقریباً 370 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ چین میں اس کی قیمت لگ بھگ 360 روپے فی لیٹر ہے۔

بھارت میں پٹرول کی موجودہ قیمت تقریباً 302 روپے فی لیٹر بتائی جا رہی ہے، جبکہ بنگلہ دیش میں ایک لیٹر پٹرول تقریباً 288 روپے میں دستیاب ہے۔ افغانستان اور مالدیپ میں بھی پٹرول کی قیمت پاکستان سے کم ہے۔

دوسری جانب ایران، جہاں مقامی سطح پر تیل پیدا کیا جاتا ہے، وہاں پٹرول کی قیمت انتہائی کم یعنی تقریباً 6 روپے فی لیٹر بتائی جا رہی ہے، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام پر معاشی دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور شہریوں کی قوتِ خرید متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈھاکہ ٹیسٹ میں اذان اویس ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے 14ویں پاکستانی بن گئے