نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا یونان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

May 10, 2025 | 23:13:PM
 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا یونان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یونان کے وزیر خارجہ جیورگوس جیراپیٹریٹس سے ٹیلیفون رابطہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ جیورگوس جیراپیٹریٹس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔

شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے خطے اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا, فریقین نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل غیر مستقل اراکین کی حیثیت سے کثیر الجہتی فورمز پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں :  مسلح افواج کے فیصلہ کن درست ردعمل نے بھارت اور دنیا کو واضح پیغام  دیا، احسن اقبال