مسلح افواج کے فیصلہ کن درست ردعمل نے بھارت اور دنیا کو واضح پیغام دیا، احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(یاسر عرفات)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان سرخرو اور کامیاب ہوا ہے ،ہماری مسلح افواج کے پرعزم ،فیصلہ کن درست ردعمل نے بھارت اور دنیا کو واضح پیغام دے دیا ہے ۔
وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نےسوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور نہ سمجھو پاکستان پرامن ملک ہے اور خود مختاری اور وقار کی جنگ میں چٹان کی طرح مظبوط ہے، ہماری مسلح افواج نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ، شروع دن سے پاکستان کا موقف تھا معاملے کو مذاکرات شفاف تحقیقات سے حل کیا جائے ، مگر بھارت نے دھونس اور جارحیت کا راستہ اپنایا ، بالآخر بھارت کو اپنی ساکھ اور ساکھ کو نقصان پہنچا کر مذاکرات کی میز پر واپس آنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اوربھارت فوری طور پر سیز فائر پر تیار،ٹرمپ نے مبارکباد دیدی