نواز شریف نے لندن میں پارٹی اجلاس طلب کرلیا

May 10, 2022 | 16:24:PM
نواز شریف نے لندن میں پارٹی اجلاس طلب کرلیا
کیپشن: شہباز شریف اورنواز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نواز شریف نے سینیئر قیادت کو لندن طلب کر لیا ، وزیراعظم شہباز شریف آج رات لندن روانہ ہوں گے ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ آج رات برطانوی ائیر لائن سے لندن روانہ ہوں گے جبکہ احسن اقبال، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، خواجہ آصف، ایاز صادق، ملک احمد خان، عطاء اللہ تارڑ اور خرم دستگیر بھی لندن جائیں گے۔

 تمام پارٹی رہنماء لندن میں اجلاس میں شرکت کے بعد جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے واپس وطن کیلئے روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیںحمزہ شہباز کی حلف برداری۔عدالت سے بڑی خبر آگئی