گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،نوٹیفکیشن جاری 

May 10, 2022 | 01:03:AM
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،سپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے ۔

وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے 2 بار سمری بھیجی تھی،گورنر پنجاب کو ہٹائے جانے کی سمری کی مدت پوری ہونے پر اقدام اٹھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وفاق نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب نامزد کیا ہے ۔

قبل ازیں صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی تھی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ گورنر پنجاب کو صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جا سکتا،موجودہ گورنر پر نہ ہو تو بدانتظامی کا الزام ہے نہ کسی عدالت سے سزا ہوئی ،آرٹیکل 101 کی شق 3 کے مطابق گورنر صدر کی رضا مندی تک رہے گا۔

 صدر مملکت نے کہاکہ گورنر پنجاب نے آئین کیخلاف کوئی کام نہیں کیا، لہٰذاعہدے سے ہٹایا نہیں جا سکتا،انہوں نے کہاکہ صدر کا فرض ہے آرٹیکل 41 کے مطابق ملکی اتحاد کی نمائندگی کرے،گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی سے متعلق رپورٹ ارسال کی تھی ، یقین ہے گورنر کو ہٹانا غیر منصفانہ اور انصاف کے اصولوں کیخلاف ہوگا۔

 صدر مملکت نے کہاکہ ضروری ہے موجودہ گورنر جمہوری نظام کی حوصلہ افزائی کیلئے عہدے پر رہیں،آرٹیکل63 اے ممبران کو خریدنے جیسی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرتا ہے،مشکل وقت میں دستور کے اصولوں پر قائم رہنے کیلئے پرعزم ہوں،گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس کو مسترد کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کے الزامات، دانیہ شاہ کی والدہ بھی میدان میں آگئیں،حقیقت کھول کر رکھ دی