عامر لیاقت کے الزامات، دانیہ شاہ کی والدہ بھی میدان میں آگئیں،حقیقت کھول کر رکھ دی

May 10, 2022 | 00:45:AM
ڈاکٹر عامر لیاقت، الزامات، دانیہ شاہ کی والدہ، رشتے کی قلعی کھول دی
کیپشن: دانیہ شاہ اور لڑکے کی فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈاکٹر عامر لیاقت کے اپنی تیسری اہلیہ کے کسی لڑکے سے غیر ازواجی تعلقات کے الزامات پر دانیہ شاہ کی والدہ بھی میدان میں آگئیں اور دونوں کے رشتے کی قلعی کھول دی۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دانیہ شاہ کی والدہ کے ساتھ ایک لڑکا بیٹھا ہوا ہے اور وہ بتارہی ہیں کہ افواہیں پھیلانا بند کریں، یہ میرا اکلوتا بیٹا ہے اس کو بھی عامر نے دھمکیاں اور گالیاں دی ہیں اور یہ دانیہ کا بھائی ہے اس سے 2 سال چھوٹا ہے، ہمیں پیسوں کی ضرورت نہیں بس عزت چاہیے اور اگر عامر لیاقت عزت والا ہوتا تو اس کا ہر ظلم برداشت کرتے، اور یہ کیس بھی نہ کرتے۔

دانیہ کی والدہ کا مزید کہناتھا کہ پولیس میں مقدمہ پہلے اس نے درج کرایا جس کے بعد ڈر کے ہم نے یہ کیس کیا اور طلاق لینے کا فیصلہ کیا، ہمارے پاس عامر کے خلاف ثبوت بھی ہیں اور جب پتہ چل گیا ہے کہ وہ کرتا ہی نشہ ہے دماغ بھی ٹھیک نہیں تو ہماری بچی کیسے اس کے پاس رہ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کا خلع کا دعویٰ، عامر لیاقت اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، ویڈیو شیئر کردی