اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال

Mar 10, 2026 | 21:45:PM
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس)نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک گفتگو کی،دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل میں جاری غور و خوض اور مشاورت پر بھی آراء کا تبادلہ کیا گیا۔

ترجمان طاہر حسین اندرابی کاکہناتھا کہ نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ 

اسحاق ڈار نے زور دیا کہ کشیدگی میں کمی لانے اور خطے سمیت دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطہ کاری اور سفارتی کوششیں ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی بی 36قلات کے ری پولنگ نتائج کا اعلان  ، مولانا فضل الرحمان کو جھٹکا لگ گیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: