ملک بھر میں لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف بیٹھ گئے، جانئے اعتکاف کسے کہتے ہیں؟

Mar 10, 2026 | 20:22:PM
ملک بھر میں لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف بیٹھ گئے، جانئے اعتکاف کسے کہتے ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رمضان المبارک اپنی برکتوں کے ساتھ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا، دوسرے عشرے کے اختتام کے ساتھ ہی تیسرے عشرے کے آغاز پر آج بعد نماز عصر لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں۔

کراچی سمیت ملک کی لاکھوں مساجد میں ہزاروں مسلمان نماز عصر کے بعد اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں، جو چاند رات تک مسجد میں ہی قیام کریں گے۔

اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے بعض مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے سحری اور افطاری فراہم کرنے کے خصوصی انتظامات بھی کیے جاتے ہیں جب کہ عام طور پر معتکفین کی سحر و افطاری کا ذمہ ان کے اہلخانہ کا ہوتا ہے۔

 اعتکاف کیا ہوتا ہے اور کیسے کیا جاتا ہے؟

اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں، شریعت کی اصطلاح میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کی غرض سے مسجد میں قیام کرنے کو اعتکاف کہتے ہیں۔
آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے جبکہ معتکفین بھی خصوصی طور پر آج رات عبادت کا اہتمام کریں گے۔

محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مساجد میں بھی معتکفین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :   افغان طالبان افغانستان سے سرگرم تمام دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ کریں,چینی مندوب کا اقوام متحدہ میں مطالبہ