افغان طالبان افغانستان سے سرگرم تمام دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ کریں,چینی مندوب کا اقوام متحدہ میں مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکونگ نے طالبان رجیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں پروان چڑھتی دہشتگردی خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مندوب فو کونگ نے کہا، افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی اور پشت پناہی کے باعث طالبان رجیم پرعالمی دباو میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا، افغانستان میں فتنہ الخوارج ، ای ٹی آئی ایم، داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں ۔ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں افغانستان کے پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔
فوکونگ نے مزید کہا، افغانستان میں چینی شہریوں پر بھی حملے ہوئے جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ چین افغانستان سے ہونے والی ہر قسم کی دہشتگردی کی سخت اور بھرپور مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم افغان طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ دہشتگردی کے سنگین خطرات کو تسلیم کریں۔ افغان طالبان افغانستان کی سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ کریں۔

عالمی ماہرین کے مطابق بھارت اور افغانستان کاگٹھ جوڑ خطے کے امن کیلئے سنگین چیلنج ہے۔ افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔
دنیا بھر سے اٹھنے والے آوازیں پاکستان کے موقف کی تائید ہیں کہ افغان طالبان دہشتگردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد