وزیراعظم شہباز شریف کی مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

Mar 10, 2026 | 18:56:PM
 وزیراعظم شہباز شریف کی مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو جو خط لکھا اس میں پاکستانی عوام کے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر شدید دکھ کی کیفیت میں ہونے کا بھی ذکر کیا۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24) وزیراعظم شہباز شریف نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کےسپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ   آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی وجہ سے پاکستانی عوام شدید دکھ میں ہیں۔ ہم اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھا ہے۔

 وزیراعظم  شہباز شریف نےآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر  نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے تعزیت کا اظہارکیا اورانہوں نے ایران کے برادر عوام اور امت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی تعزیت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

خط  مین وزیراعظم شہباز شریف نے کہا،  آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی وجہ سے پاکستانی عوام شدید دکھ میں ہے، اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کو مبارک باد دی اور کہا کہ آپ کو ایران کےسپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہیں، امید ہے آپ کی قیادت آنے والے سالوں میں ایران میں امن، استحکام، وقار اور خوشحالی کی طرف رہنمائی کرے گی۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے مزید کہا، پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبان پر مبنی ہیں۔

وزیراعظم نے ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم اور دونوں برادر ممالک کے مفاد کے لیے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت،کامیابی  اور ایران کے عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی۔