ٹریفک پولیس پر عید تک رکشہ اور موٹر سائیکل کا چالان کرنے پر پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)عالمی سطح پر جنگی صورتحال اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں،ٹریفک پولیس کو عید تک رکشہ اور موٹر سائیکل کا چالان کرنے سے روک دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں تو چیف ٹریفک آفیسر سمیت فورس موٹر سائیکل استعمال کرے گی۔
حکام کے مطابق سڑک پر ٹریفک پولیس کی گاڑی سٹارٹ کرکے کھڑی نہیں کی جائے گی،قیمتیں بڑھنے کی تیسری سٹیج آئی تو سائیکل پر پٹرولنگ کریں گے۔
حکام کے مطابق شہری بھی غیر ضروری طور پر گاڑی و موٹر سائیکل کے استعمال سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں:کفایت شعاری مہم :شادی میں کھانے اور مہمانوں کی تعداد سے متعلق اہم خبر