کفایت شعاری مہم :شادی میں کھانے اور مہمانوں کی تعداد سے متعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت نے ملک بھر میں جاری کفایت شعاری مہم کے تحت شادی میں ‘ون ڈش’ اور 200 سے زائد مہمانوں کو بلانے پر پابندی عائد کردی۔
حکومت نے ملک بھر میں جاری کفایت شعاری مہم کے تحت شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اب کسی بھی تقریب میں ‘ون ڈش’ کی پابندی کرنا لازمی ہوگا اور مہمانوں کی تعداد پر بھی حد مقرر کر دی گئی ہے۔
کسی بھی شادی یا پارٹی میں اب 200 سے زائد مہمانوں کو بلانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس تعداد پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔
اس کے ساتھ کھانے میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کی اجازت ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والے ہال مالکان اور منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:خطے میں کشیدگی کے تناظر میں خارجہ پالیسی سے متعلق تبصروں میں احتیاط برتنا چاہیے:وفاقی وزراء
تقریبات کو مقررہ وقت پر ختم کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے تاکہ بجلی کی بچت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ شادی ہالز، فارم ہاؤسز اور ہوٹلوں کی اچانک چیکنگ کریں اور نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ہالز کو سیل کرنے کی کارروائی بھی عمل میں لائیں۔