برقع پہن کر ماہرہ خان کے بازار گھومنے کی ویڈیو وائرل 

Mar 10, 2024 | 10:35:AM
معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کی پنجاب کے شہر بہاول پور میں برقع پہن کر بازار میں سیر سپاٹے کی ویڈیوز وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کی پنجاب کے شہر بہاول پور میں برقع پہن کر بازار میں سیر سپاٹے کی ویڈیوز وائرل ہوگئی۔

میک اپ آرٹسٹ ظہیر اداکارہ ماہرہ خان کی ویڈیوز شیئر کی، جس میں اُنہیں برقع میں پہچاننا مشکل ہے۔  تصاویر اور ویڈیوز میں ماہرہ خان کو دوستوں کے ہمراہ نہ صرف رکشے کی سواری کرتے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ انہیں بازار میں خریداری بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ماہرہ خان کے ہمراہ دیگر دوست بات کرتے دکھائی دیے لیکن اداکارہ کوئی بھی بات کرنے سے گریز کرتی دکھائی دیں۔

ماہرہ خان کو پیسوں سے بنا ہار بھی پہنا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ نے لکھنا تھا کہ وہ اپنی بلو باجی کے ہمراہ بہاول پور گھوم رہے ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے خود بھی چند دن قبل بہاول پور میں موجودگی کی اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ،ن لیگ یا پیپلز پارٹی؟ پاکستان کے نوجوان کس کے ساتھ ہیں؟دلچسپ رپورٹ سامنے آگئی 

یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ برقع میں بہاول پور میں کیوں موجود ہیں، تاہم افواہیں ہیں کہ وہ اپنی پہلی نیٹ فلیکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی شوٹنگ کیلئے وہاں موجود ہیں لیکن اس بات کی تصدیق ابھی نہیں ہوسکی ہے۔