پی ٹی آئی ،ن لیگ یا پیپلز پارٹی؟ پاکستان کے نوجوان کس کے ساتھ ہیں؟دلچسپ رپورٹ سامنے آگئی 

Mar 10, 2024 | 10:27:AM
پی ٹی آئی ،ن لیگ یا پیپلز پارٹی؟ پاکستان کے نوجوان کس کے ساتھ ہیں؟دلچسپ رپورٹ سامنے آگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی ،ن لیگ یا پیپلز پارٹی؟پاکستان کے نوجوان کس کے ساتھ ہیں؟دلچسپ رپورٹ سامنے آگئی ۔

گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول سروے میں انکشاف ہو ا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تعلیم یافتہ نوجوانوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا۔


گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق تعلیم یافتہ نوجوانوں میں تحریک انصاف جبکہ ناخواندہ اور مڈل پاس ووٹر ز میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو زیادہ حمایت ملی۔

پی ٹی آئی کے 41 فیصد ووٹرز میں 18سے 24 سال کے ہائی اسکول یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوان شامل ہیں جبکہ ن لیگ کو اس طبقے کے 21 فیصد نے ووٹ دیا۔  بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری رکھنے والوں میں 35فیصد پی ٹی آئی کے ووٹر ، ن لیگ کو 15فیصد اور 10فیصد نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا کہا۔

ضرورپڑھیں:نومنتخب صدر آصف علی زرداری آج شام حلف اٹھائیں گے

ادھر ناخواندہ افراد میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک زیادہ نظر  آیا، 29 فیصد نے ن لیگ اور  23 فیصد نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا جبکہ پی ٹی آئی 21 فیصد ناخواندہ افراد کا ووٹ حاصل کر سکی۔

سروے کے مطابق مڈل پاس افراد میں 31 فیصد ووٹرز ن لیگ کے ساتھ جبکہ 26 فیصد نے پی ٹی آئی اور  15فیصد نے پیپلز  پارٹی کو ووٹ دیا۔