پی ایس ایل 8: اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر فضل الحق فاروقی پر جرمانہ عائد

Mar 10, 2023 | 15:25:PM
پی ایس ایل 8: اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر فضل الحق فاروقی پر جرمانہ عائد
کیپشن: فضل الحق فاروقی نے میچ ریفری روشن مہاناما کی تجویز کردہ سزا کو قبول کیا اور آئندہ عمل نہ دہرانے کی یقین دہانی کروائی۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں جرمانہ عائد کیا گیا ہے، قلندرز کی بیٹنگ کے دوران 19 ویں اوور میں فضل الحق فاروقی نے بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد گالی دی تھی جس انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 8، دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کوالیفائر میں پہنچ گئی

فضل الحق فاروقی نے میچ ریفری روشن مہاناما کی تجویز کردہ سزا کو قبول کیا اور آئندہ عمل نہ دہرانے کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ میچ میں قلندرز کے ہاتھوں یونائیٹڈ کی ٹیم کو 119 رنز کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔