پی ایس ایل 8: اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان انجری کا شکار

Mar 10, 2023 | 15:03:PM
پی ایس ایل 8: اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان انجری کا شکار
کیپشن: اعظم خان انجری کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے وہ لاہور کیخلاف میچ میں بیٹنگ کیلئے بھی نہیں آئے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان انجری کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے وہ لاہور کیخلاف میچ میں بیٹنگ کیلئے بھی نہیں آئے اور ان کی ٹیم کو 119 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اعظم خان کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی ہے، وکٹ کیپنگ کے دوران انہیں چوٹ لگی جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے اور ان کی جگہ رحمان اللہ گرباز نے گلوز پہنے تھے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 227 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 16 ویں اوور میں107 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔