ٹک ٹاک بناتے گولی چل گئی۔۔ نوجوان جاں بحق۔۔دوست فرار

Mar 10, 2021 | 21:45:PM
 ٹک ٹاک بناتے گولی چل گئی۔۔ نوجوان جاں بحق۔۔دوست فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس منگھوپیر میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چل جانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح ناردرن بائی پاس منگھوپیر زیبوگوٹھ میں نوجوان ابراہیم اپنے دوستوں کے ساتھ موبائل پر ٹک ٹاک بنا رہا تھا پستول سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ابراہیم  جان کی بازی ہار گیا۔
مقتول کے بھائی سکندر کے مطابق ابراہیم اپنے دوستوں کے ہمراہ بیٹھا ہوا تھاایک دوست سے اتفاقیہ گولی چلنے سے بھائی جاں بحق ہوا،فائرنگ کے واقعہ کے بعد تمام دوست فرار ہوگئے۔