خیبرپختونخوا میں سرکاری و نجی کالجوں، جامعات میں تعطیلات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ و ثانوی تعلیم نے صوبہ بھر کے میدانی و پہاڑی اضلاع کے سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں کے سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں گرمیوں کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست جبکہ سرد پہاڑی علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران امتحانات اور بی ایس چار سالہ پروگرام جو کالجوں یا پھر جامعات میں جاری ہیں، سمسٹر شیڈول کے مطابق مکمل کرنا ہوں گے۔
مزید بتایا گیا کہ اس دوران امتحانات بھی شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : علی پور میں پسند کی شادی کرنے والے شوہر اور بیوی کو قتل کر دیا گیا