علی پور میں  پسند کی شادی کرنے والے شوہر اور بیوی کو قتل کر دیا  گیا

Jun 10, 2026 | 22:41:PM
 علی پور میں  پسند کی شادی کرنے والے شوہر اور بیوی کو قتل کر دیا  گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا عمران) علی پور میں  پسند کی شادی کرنے والے شوہر اور بیوی کو قتل کر دیا  گیا۔ 

پولیس نے بتایا ہے کہ تھانہ سیت پور کے علاقہ میں ایک نوجوان لعل حسین اور اس کی بیوی کو چھریاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ قتل پسند کی شادی کے سبب ہوا ہے۔

تھانہ سیت پور کی پولیس نے بتایا کہ قاتل شوہر اور  بیوی کو قتل کرکے جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔لعل حسین نے  ایک سال پہلے اوچ کی رہائشی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی ۔

پولیس نے کوئی گرفتاری نہیں کی، مقدمہ بھی درج نہیں کیا تاہم لاشوں کو ہسپتال ضرور پہنچا دیا۔